وزیر خارجہ بلاول بھٹو سے امریکی سفیر کی اہم ملاقات 

وزیر خارجہ بلاول بھٹو سے امریکی سفیر کی اہم ملاقات 
سورس: File

اسلام آباد : وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے وزرات خارجہ میں ملاقات کی ہے۔  وزیر خارجہ نے امریکا کی جانب سے جنیوا کانفرنس میں سیلاب متاثرین کی بحالی اور تعمیر نو کے لیے اضافی 100 ملین  ڈالر کے اعلان کو سراہا۔ 

نیو نیوز کے مطابق ملاقات کے دوران پاکستانیوں کے لیے ویزا انٹرویو سے متعلق سہولیات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ویزا سہولیات سے متعلق امریکی وزیر خارجہ سے تفصیلی بات ہوئی ۔ 

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اس اقدام سے نہ صرف ویزہ لینے کا عمل تیز ہوگا بلکہ عوامی رابطہ بڑھے گا ۔امریکی سفیر نے سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے  پاکستانی عوام کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ 

مصنف کے بارے میں