پنجاب میں شدید دھند، حدِ نگاہ کم ہونے پر متعدد موٹر ویز بند

09:01 AM, 12 Jan, 2026

لاہور:پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کے باعث حدِ نگاہ خطرناک حد تک کم ہو گئی ہے، جس کے نتیجے میں روزمرہ زندگی متاثر ہو رہی ہے۔ دھند کی شدت کے پیشِ نظر موٹر وے پولیس نے حفاظتی اقدامات کے تحت لاہور، ملتان اور دیگر اہم روٹس پر متعدد موٹر ویز عارضی طور پر بند کر دی ہیں۔

موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور ناگزیر صورت میں فوگ لائٹس کا استعمال کرتے ہوئے محتاط ڈرائیونگ کریں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز تک دھند کی صورتحال برقرار رہنے کا امکان ہے۔

مزیدخبریں