پاکستان کا ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے کا خواب ادھورا، سری لنکا نے فیصلہ کن میچ جیت لیا

09:00 AM, 12 Jan, 2026

دمبولا :پاکستان کا ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے کا خواب پورا نہ ہو سکا، سری لنکا نے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو 14 رنز سے شکست دے دی۔ 161 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز ہی بنا سکی۔

فیصلہ کن میچ میں سری لنکن بولرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستانی بیٹنگ لائن کو دباؤ میں رکھا، جس کے باعث پاکستان ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہا۔ اس فتح کے ساتھ سری لنکا نے سیریز اپنے نام کر لی۔

مزیدخبریں