تہران:ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے قوم سے خطاب میں الزام عائد کیا ہے کہ امریکا اور اسرائیل ایران میں فسادات کروا رہے ہیں، تاہم عوام کو ان سازشوں سے دور رہنا چاہیے۔ انہوں نے واضح کیا کہ فسادیوں کو ملک میں انتشار پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
صدر پزشکیان نے کہا کہ ایران کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دے گا، اور اگر امریکا نے حملہ کیا تو اسرائیل اور خطے میں موجود امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔
دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران میں پولیس اہلکاروں کو دہشت گردوں کے ہاتھوں شہید کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مظاہروں کے دوران جدید اسلحہ استعمال کیے جانے کی ویڈیوز بھی سامنے آئی ہیں، جو بیرونی مداخلت کا ثبوت ہیں۔
ایرانی حکومت نے حالیہ واقعات میں شہید ہونے والوں کی یاد میں آج سے تین روزہ سوگ کا اعلان بھی کر دیا ہے۔