مودی سرکار بھارتی فوج میں بدعنوانی اور عدم احتساب چھپانے میں ناکام

12:20 PM, 12 Jan, 2026

نئی دہلی/دوحہ: بھارتی فوج میں بڑھتی بدعنوانی اور کمزور احتسابی نظام نے نہ صرف اندرونِ ملک بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی شدید تشویش پیدا کر دی ہے۔ ماہرین کے مطابق، بھارتی فوج کی ساکھ گزشتہ چند برسوں میں تیزی سے متاثر ہوئی ہے، جس کی بنیادی وجہ نااہل قیادت اور شفافیت کے فقدان ہے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق، بھارت کی فوج عالمی سطح پر تنقید کی زد میں آ چکی ہے، اور دیگر ممالک میں بھی یہ مسائل سفارتی چیلنجز پیدا کر رہے ہیں۔ قطر میں سابق بھارتی نیوی افسر کی دوبارہ گرفتاری مودی حکومت کے لیے نئی آزمائش بن گئی، جس نے بھارت کی سفارتی ناکامیوں کو اجاگر کیا۔

سابق فوجی اور تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت اگر فوری اقدامات نہ اٹھاتی ہے تو فوج کی داخلی کارکردگی اور بین الاقوامی ساکھ دونوں متاثر ہو سکتی ہیں۔

مزیدخبریں