پی ٹی آئی نے 8 فروری کو دوبارہ فساد پھیلانے کا پروگرام بنایا ہوا ہے،  یہ گروپ  ہر جگہ  ہنگامہ آرائی پیدا کرتا ہے:عظمی بخاری

02:10 PM, 12 Jan, 2026

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 8 فروری کو دوبارہ فساد پھیلانے کا پروگرام بنایا ہوا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ یہ گروپ ملک میں انتشار پھیلانے کی کوشش کرتا ہے اور ہر جگہ جانے پر تناؤ اور ہنگامہ آرائی پیدا کرتا ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پی ٹی آئی دہشتگردی اور فساد سے باز نہیں آتی اور پشاور میں 9 مئی کے ہنگاموں میں اس کی براہِ راست ملوث ہونے کی فرانزک رپورٹ بھی سامنے آ چکی ہے۔

انہوں نے صحافیوں سے سوال کیا کہ "تمہارا پاکستان اور میرا پاکستان کا مقصد کیا ہے؟" اور خبردار کیا کہ محمود اچکزئی کے پاکستان توڑنے والے بیانات بہت خطرناک ہیں۔

مزیدخبریں