ملک کے مختلف علاقوں میں ہونیوالی حالیہ بارشوں کے بعد تمام اضلاع میں فلڈ الرٹ جاری

ملک کے مختلف علاقوں میں ہونیوالی حالیہ بارشوں کے بعد تمام اضلاع میں فلڈ الرٹ جاری

لاہور: ملک کے مختلف علاقوں میں ہونیوالی حالیہ بارشوں کے بعد تمام اضلاع میں فلڈ الرٹ جاری کردیا گیا ہے محکمہ موسمیات نے آج بھی ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی کی ہے جس کے پیش نظر دریائوں' ندی نالوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہونے کے خدشہ کے پیش نظر حکومت نے تمام اضلاع میں ممکنہ سیلاب کے پیش نظر الرٹ جاری کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں گزرنے والے دریائوں' برساتی' ندی نالوں پر نظر رکھیں اور دریائوں کیساتھ ساتھ برساتی ندی نالوں کے گردونواح میں رہنے والے افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کیلئے اقدامات کریں تاکہ جانی و مالی نقصانات سے بچا جاسکے دوسری طرف ریسکیو 1122 اور سول ڈیفنس کے عملہ کو بھی الرٹ کردیا گیا ہے اور سیلاب کی صورتحال پر مکمل نظر رکھی جارہی ہے۔