بارشوں کا نیا سلسلہ 4 روزتک جاری رہے گا، محکمہ موسمیات

بارشوں کا نیا سلسلہ 4 روزتک جاری رہے گا، محکمہ موسمیات
کیپشن: بارشوں کے پیش نظر پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ نے ہنگامی اقدامات اٹھانے کا حکم دیا ہے۔۔۔۔فائل فوٹو

لاہور: بارش برسانے والا سسٹم ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہو گیا۔ بارشوں کا نیا سلسلہ 4 روز تک جاری رہے گا۔ اسلام آباد اور گردونواح میں بادل برس پڑے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور، فیصل آباد اور سرگودھا ڈویژن سمیت بالائی پنجاب جبکہ خیبرپختونخوا کے بعض علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں: آصف زرداری وکلاء کی ٹیم کے ہمراہ آج سپریم کورٹ پیش ہوں گے، ذرائع

فاٹا، کشمیر، بنوں، ڈی آئی خان، ساہیوال اور ملتان ڈویژن میں بھی گرج چمک کے ساتھ بادل برسیں گے۔

دوسری جانب شدید بارشوں کے پیش نظر پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ نے تمام سیکرٹریز، کمشنرز اور ڈی سی اوز کو ہنگامی اقدامات اٹھانے کا حکم دیا ہے۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں