معیشت کے لیے اچھی خبر ،آئی ایم ایف نے پاکستان کا 3 ارب ڈالر قرض پروگرام منظور کرلیا

10:10 PM, 12 Jul, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: آئی ایم ایف نے  پاکستان کا 3 ارب ڈالر قرض پروگرام منظور کرلیاہے۔عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کا 3 ارب ڈالر قرض پروگرام منظور کرلیاہے۔ 


آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کے ساتھ سٹینڈ بائے معاہدے کی منظوری دے دی ہے جس کے بعد فوری طور پر ایک ارب ڈالرز کی قسط پاکستان کو جاری کردی جائے گی۔


آئی ایم ایف کی منظوری کے ساتھ ہی 1.2 ارب ڈالر فوری طور پر جاری کر دیے جائیں گے۔

اعلامیے کے مطابق 1.8 ارب ڈالر نومبر اور فروری میں دوبارہ جائزوں کے بعد شیڈول کیے جائیں گے۔آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان کو طے شدہ پالیسیوں پر سختی سے کاربند رہنا ہوگا۔ پروگرام سے پاکستان کومعیشت کو اندرونی اور بیرونی عدم توازن کو دور کرنے میں مدد ملے گی۔

مزیدخبریں