لاہور:سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے اپوزیشن کے معطل ارکان کے خلاف ریفرنس کے معاملے پر 8 رکنی حکومتی مذاکراتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ کمیٹی میں چیف وہپ رانا ارشد، وزیر پارلیمانی امور مجتبی شجاع الرحمان، صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق، سمیع اللہ خان، احمد اقبال کے علاوہ پیپلز پارٹی کے علی حیدر گیلانی، ق لیگ کے چویدری شفاع حسین اور آئی پی پی کے شعیب صدیقی شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق اپوزیشن کی جانب سے بھی اپوزیشن لیڈر احمد بھچر، علی امتیاز وڑائچ، شیخ امتیاز، اعجاز شفیع اور دیگر کے نام سپیکر کو بھیجے جانے کا امکان ہے۔ اپوزیشن کی اپنی مذاکراتی کمیٹی آج تشکیل دے گی۔
دونوں اطراف کی کمیٹیاں مذاکرات کے لیے سفارشات آج تیار کریں گی جبکہ مذاکرات کا دوسرا سیشن کل ساڑھے چار بجے پنجاب اسمبلی میں ہوگا۔