ایران: پولیس کی کارروائی میں داعش کے 4 دہشت گرد ہلاک

ایران: پولیس کی کارروائی میں داعش کے 4 دہشت گرد ہلاک

تہران: ایران کے جنوبی صوبے ہورمزگان میں پولیس نے دو غیر ملکیوں سمیت دہشت گرد تنظیم داعش کے 4 مشتبہ دہشت گردوں کو ہلاک کرکے اسلحہ و بارودی مواد برآمد کرلیا ہے.

مقامی میڈیا کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف بڑا سیکیورٹی آپریشن تہران میں خودکش بم دھماکے اور فائرنگ کے نتیجے میں 17 افراد کی ہلاکت کے بعد شروع کیا گیاتھا جس کی ذمہ داری داعش نے قبول کرنے کا دعوی کیا تھا۔ مقامی پولیس چیف کے مطابق جنوبی ایران کے پہاڑی علاقوں میں پولیس اہلکاروں کی 4 افراد سے جھڑپ ہوئی جس میں چاروں مارے گئے۔ان کا کہنا تھا کہ مارے جانے والوں میں سے 2 غیر ملکی تھے۔پولیس چیف نے کہا کہ آپریشن کے دوران گنیں، گولہ بارود اور داعش کا جھنڈا قبضے میں لیا گیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں