آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کابل روانہ ہو گئے

 آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کابل روانہ ہو گئے
کیپشن: افغان صدر کی دعوت پر ان سے ملاقات کے لیے سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ کابل روانہ ہو چکے ہیں۔۔۔فائل فوٹو

راولپنڈی: سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ افغان صدر اشرف غنی کی دعوت پر دورہ کابل کے لیے روانہ ہو گئے۔پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے بذریعہ ٹوئٹ بتایا کہ افغان صدر اشرف غنی کی دعوت پر ان سے ملاقات کے لیے سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ کابل روانہ ہو چکے ہیں۔

359923c4244ee9b87888dc96428ff6d2

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ پاکستان قومی اتفاق سے بننے والی حکومت اور امریکا و نیٹو کی کوششوں سے افغانستان میں قیام امن دیکھنے کا خواہشمند ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں