کراچی سے عمران خان کے کاغذات نامزدگی چیلنج

 کراچی سے عمران خان کے کاغذات نامزدگی چیلنج
کیپشن: فوٹو: فائل

لاہور: چیئر مین پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے کاغذات نامزدگی کو چیلنج کر دیا گیا ہے،عبدالوہاب بلوچ نامی شہری نے نامزدگی کراچی کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 243 سے چیلنج کی ہے۔تحریک انصاف کے وکلاءنے 19 جون تک مہلت مانگی ہے۔

تفصیلات کے مطابق در خواست گزار عبدالوہاب بلوچ نے ریٹرننگ افسر کے پاس دائر درخواست میں موقف ااختیار کیا کہ جو شخص اپنی اولاد کو تسلیم نہ کرے، اسے الیکشن لڑنے کی اجازت نہیں ہے ، عمران خان کو الیکشن لڑنے سے رو کا جائے۔پی ٹی آئی چیئرمین کی جانب سے عمران اسماعیل عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ آپ کو کیس کی کاپی مل گئی؟ جس پر ان کے وکلاءکا کہنا تھا کہ ہم نے کیس کی کاپی وصول کرلی ہے لہٰذا جرح کیلئے وقت دیا جائے۔عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ عمران خان عمرےکی ادائیگی کے لئے سعودی عرب گئے ہیں اور اس کیس میں عمران خان ہی جواب دے سکتے ہیں لہٰذا ہمیں 19جون تک کا وقت دیاجائے کیوں کہ عمران خان 18جون کو وطن واپس آئیں گے اور 19جون کو عدالت پیش ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔نااہلی کیس : شیخ رشید کی قسمت کا فیصلہ کل سنایا جائیگا

اس موقع پر عدالت کا کہنا تھا کہ یہ جوڈیشل کیس نہیں، ہم الیکشن کمیشن کے رول فالو کررہے ہیں، اسی لیے وقت لینے کے لیے درخواست دائر کریں اور اس درخواست کا فیصلہ بھی 19 جون کو ہی کیا جائے گا۔عدالتی حکم کے بعد عمران اسماعیل نے مزید وقت لینےکی درخواست جمع کرا دی۔

  نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں