کرکٹ ورلڈ کپ : آسٹریلیا نے پاکستان کو فتح کے لیے 308 رنز کا ہدف دیدیا

کرکٹ ورلڈ کپ : آسٹریلیا نے پاکستان کو فتح کے لیے 308 رنز کا ہدف دیدیا
کیپشن: image by cricinfo

ٹوئنٹن : کرکٹ ورلڈ کپ کے سترہویں میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو فتح کے لیے 308رنز کا ہدف دے دیا ، اوپننگ بلے باز وارنر نے ایک سو سات اور فنچ نے بیاسی رنز بنائے۔ کینگروز نے پہلی اننگز میں شاہینوں کو فتح کے لیے 308رنز کا ہدف دے دیا ، اوپننگ بلے باز اور کپتان ارون فنچ نے 84 گیندوں پر شاندار 82 رنز بنائے جس میں 4 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے۔ڈیوڈ وارنر نے 111 گیندوں پر 107 سکور کیے جس میں ایک چھکا اور 11 چوکے شامل تھے ، ڈیرن سمتھ نے ایک چوکے کی مدد سے 13 گیندوں پر 10 سکور کیے۔

میکسویل نے ایک چھکے اور دو چوکوں کی مدد سے دس گیندوں پر 20 سکور کیے ، مارش نے 26 گیندوں پر 23 سکور کیے جس میں دو چوکے شامل تھے۔خواجہ نے تین چوکوں کی مدد سے 16 گیندوں پر 18 سکور کیے ، نائل تین گیندوں پر دو رنز بنا سکے ، اسی طرح کمنز نے چھ گیندوں پر دو سکور کیے۔

پاکستان کی جانب سے محمد عامر نے صرف 30 رنز کے عوض پانچ کھلاریوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ شاہین شاہ آفریدی نے دو وکٹیں حاصل کیں ، حسن علی ، وہاب ریاض اور محمد حفیظ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔