کویت چھوڑنے والے غیر ملکیوں پر نئی پابندی، یکم جولائی سے ’ایگزٹ پرمٹ‘ لازمی قرار

03:15 PM, 12 Jun, 2025

کویت سٹی :و کویتی حکومت نے غیر ملکی شہریوں پر نئی سفری پابندی عائد کی ہے، جس کا اطلاق یکم جولائی 2025 سے ہوگا۔ نئے سرکلر کے مطابق اب کوئی بھی غیر ملکی شہری کویت چھوڑنے سے قبل اپنے آجر سے ایگزٹ پرمٹ حاصل کرنے کا پابند ہوگا۔

یہ سرکلر کویت کے نائب وزیراعظم شیخ فہد یوسف کی جانب سے جاری کیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ خاص طور پر نجی شعبے میں کام کرنے والے غیر ملکی ملازمین کو سفر کی اجازت صرف آجر کی منظوری سے ملے گی۔
حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد,   غیر ملکیوں کی نقل و حرکت کی مؤثر نگرانی,    ملازمین اور آجروں کے حقوق میں توازن

    لیبر قوانین کا بہتر نفاذ,خطے میں دیگر ممالک کی پالیسیوں سے مماثلت ہے۔یہ ضابطہ سعودی عرب کے ’کفالت سسٹم‘ سے مشابہ ہے، جہاں غیر ملکی ملازمین کے لیے ملک سے باہر جانے یا واپس آنے کے لیے آجر کی اجازت لازمی ہوتی ہے۔

دوسری جانب قطر اور متحدہ عرب امارات جیسے ممالک نے حالیہ برسوں میں اس نظام میں نرمی کرتے ہوئے مزدوروں کو آجر کی اجازت کے بغیر سفر کی اجازت دینا شروع کر دی ہے، خاص طور پر قطر نے 2018 میں اس حوالے سے اہم اصلاحات کیں۔

مزیدخبریں