احمد آباد : بھارتی ریاست گجرات کے احمد آباد ایئرپورٹ کے قریب ایئر انڈیا کا ایک طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا۔ طیارہ لندن کے لیے روانہ ہونے کے دوران ٹیک آف کر رہا تھا کہ حادثہ پیش آیا۔ ذرائع کے مطابق طیارے میں تقریباً 242 افراد سوار تھے جن میں 230 مسافر اور 12 عملے کے رکن شامل تھے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعلیٰ گجرات وجے روپانی بھی اس پرواز میں سوار تھے۔ حادثے کے فوری بعد ایمرجنسی سروسز جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور سات فائر ٹینڈرز آگ بجھانے کے لیے متحرک ہوئے۔
عالمی ویب سائٹ Flightradar24 کے مطابق حادثے کا شکار طیارہ بوئنگ 787-8 ڈریم لائنر تھا، جس کی رجسٹریشن VT-ANB ۔ طیارے کا آخری سگنل روانگی کے چند لمحوں بعد موصول ہوا۔