سندھ کا 3 ہزار ارب سے زائد کا بجٹ کل پیش ہوگا، ترقیاتی اخراجات اور تنخواہوں میں اضافہ متوقع

08:42 PM, 12 Jun, 2025

کراچی:  سندھ حکومت کا 3 ہزار ارب روپے سے زائد کا بجٹ کل  پیش کیا جائے گا، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بجٹ پیش کریں گے۔ قائم مقام گورنر سندھ اویس قادر شاہ نے اسمبلی اجلاس کل سہ پہر 3 بجے طلب کیا ہے۔ اجلاس سے قبل صوبائی کابینہ کا اجلاس صبح 10 بجے منعقد ہوگا، جس میں بجٹ کی منظوری دی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بجٹ میں ٹیکس وصولی کی شرح بڑھائے جانے کا امکان ہے۔ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کی تجویز بھی زیرغور ہے، جبکہ ترقیاتی اسکیموں کے لیے مختص رقم 160 ارب روپے تک پہنچنے کا امکان ہے۔

اہم محکموں جیسے محکمہ صحت، داخلہ، زراعت، جیل خانہ جات، انرجی، اسپورٹس، سیاحت اور تعلیم کے لیے مجموعی طور پر 1168 اسکیمیں شامل کی جا رہی ہیں۔

مزیدخبریں