ایرانی وزیر خارجہ کا جلد پاکستان دورہ متوقع

04:07 PM, 12 Jun, 2026

اسلام آباد: ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کا پاکستان کا اہم دورہ جلد متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق وہ آئندہ 48 گھنٹوں میں اسلام آباد پہنچ سکتے ہیں، جہاں ان کی پاکستانی قیادت سے اہم ملاقاتوں کا امکان ہے۔

ملاقاتوں میں پاک ایران تعلقات، خطے کی مجموعی صورتحال اور امریکہ ایران مذاکرات سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیے جانے کی توقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کی قیادت خطے میں امن و استحکام اور باہمی تعاون کے فروغ پر بھی مشاورت کرے گی۔

مزیدخبریں