بھارتی آبی اقدامات پر تحفظات، شیری رحمان کا ردعمل

04:16 PM, 12 Jun, 2026

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر شیری رحمان نے بھارت کی آبی پالیسیوں پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پانی کو سیاسی دباؤ کے طور پر استعمال کرنے کی کوششیں خطے کے امن کے لیے خطرہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے مبینہ طور پر پانی روکنے کے اقدامات بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں اور اس سے جنوبی ایشیا میں کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے۔

ان کے مطابق آبی تنازعات کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنا خطے میں عدم استحکام کا باعث بن سکتا ہے، جبکہ پاکستان اپنے آبی حقوق کے تحفظ کے لیے اپنا مؤقف جاری رکھے گا۔

مزیدخبریں