نیلم منیر کی تصاویر وائرل، مداحوں میں ہلچل

05:54 PM, 12 Jun, 2026

کراچی: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر ایک حالیہ عوامی تقریب میں شرکت کے بعد سوشل میڈیا پر ایک بار پھر مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔

تقریب کی تصاویر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف قیاس آرائیاں اور چہ مگوئیاں شروع ہو گئی ہیں، جن میں ان کے ہاں پہلے بچے کی آمد سے متعلق افواہیں بھی شامل ہیں۔

نیلم منیر نے کم عمری میں شوبز کی دنیا میں قدم رکھا اور اپنی اداکاری سے جلد ہی مقبولیت حاصل کی۔ شادی کے بعد وہ زیادہ تر دبئی میں مقیم ہیں اور شوبز سرگرمیوں میں کم ہی نظر آتی ہیں۔

وہ عام طور پر صرف مخصوص تقریبات میں ہی شرکت کرتی ہیں، جس کی وجہ سے ان کی ہر عوامی موجودگی مداحوں میں خاصی توجہ حاصل کر لیتی ہے۔

مزیدخبریں