محسن نقوی کی ملاقات کامیاب، بلاول بھٹو نے بجٹ اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ واپس لے لیا

05:15 PM, 12 Jun, 2026

اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی بجٹ اجلاس کے بائیکاٹ کا اعلان واپس لے لیا ہے، جس کے بعد پارٹی نے بجٹ پراسیس میں شرکت کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔

ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر بلاول بھٹو نے گلگت بلتستان میں مبینہ طور پر مینڈیٹ کی خلاف ورزی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بجٹ اجلاس کے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا۔ تاہم بعد میں پارٹی کی قیادت نے مؤقف میں نرمی اختیار کی۔

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی اور طلال چوہدری نے بلاول بھٹو سے ملاقات کی، جس کے بعد صورتحال میں پیش رفت ہوئی اور بائیکاٹ کا فیصلہ واپس لے لیا گیا۔

پیپلز پارٹی کے ترجمان کے مطابق پارٹی کے کچھ اراکین بجٹ اجلاس میں شرکت کریں گے اور پارٹی قومی مفاد کے تحت پارلیمانی عمل کا حصہ رہے گی۔

مزیدخبریں