پاکستان سمیت دنیا بھر میں فیس بک ڈاؤن

07:36 PM, 12 Jun, 2026

اسلام آباد: پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک کی سروس اچانک متاثر ہوگئی، جس کے باعث صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

صارفین کے مطابق فیس بک پر میسجز بھیجنے، پوسٹس اپ لوڈ کرنے اور فیڈ تک رسائی میں مسائل پیش آئے، جبکہ کئی افراد کو اکاؤنٹس کھولنے میں بھی دشواری کا سامنا رہا۔

اسی دوران انسٹاگرام کی سروس بھی متاثر ہوئی، جہاں صارفین نے لاگ اِن اور دیگر فیچرز استعمال کرنے میں مشکلات کی شکایات کیں۔

سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اس خرابی سے متعلق شکایات درج کروائیں اور پلیٹ فارمز کی بندش پر تشویش کا اظہار کیا۔

تاہم اس تکنیکی خرابی کی وجوہات کے حوالے سے میٹا کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔

مزیدخبریں