اسلام آباد: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت اپنی شکست کو قبول کرنے کے لیے تیار نہیں اور اب “آپریشن سندور 2” جیسے بیانات دے رہا ہے۔
اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس میں پارلیمانی پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بجٹ ایسے حالات میں بھی پیش کیے جاتے رہے ہیں، تاہم اس مرتبہ سب سے بڑا چیلنج ملکی سیکیورٹی صورتحال تھی۔
انہوں نے کہا کہ بھارت نے گزشتہ سال پاکستان پر حملہ کیا لیکن اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، اور اب وہ اس شکست کو بھول نہیں پا رہا۔
بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ بھارت کی جانب سے “آپریشن سندور 2” کی باتیں اس بات کی علامت ہیں کہ وہ پاکستان کو کمزور کرنے کے عزائم رکھتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی کے معاملات میں وفاق اور صوبوں کو مل کر کام کرنا ہوگا، جبکہ افغانستان کے ساتھ تجارت اور دیگر امور بھی اہم توجہ کے متقاضی ہیں۔