پاکستان سٹاک مارکیٹ میں منفی کا رجحان

11:23 AM, 12 Mar, 2020


کراچی : پاکستان اسٹاک مارکیٹ کا آغاز آج بھی منفی زون میں ہوا اور آغاز پر ہی مارکیٹ 803 پوائنٹس گر گئی۔

سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کو کاروبار کا آغاز منفی زون  میں ہی ہوا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کے آغاز پر ہی 803 پوائنٹس کی کمی ہو گئی اور انڈیکس 36 ہزار 870 پوائنٹس تک گر گیا۔

کے ایس ای 100 انڈیکس 586 پوائنٹس کی کمی کے سات 36 ہزار 953 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا تھا۔کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 30,404,780 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 1,655,971,527 بنتی ہے۔گزشتہ روز بدھ کو سٹاک مارکیٹ کا اختتام 22پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 37ہزار 673پوائنٹس پر ہوا تھا۔

منگل کے روز کاروبار کے اختتام پر100 انڈیکس میں 636 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا اور225,939,560 شیئرز کا لین دین ہوا جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 15,473,039,656 پاکستانی روپے رہی۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روزاسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز38218 سے ہوا اور شدید مندی کے سبب اختتام 1160 پوائنٹس کی کمی پر ہوا تھا۔

مزیدخبریں