وزیراعظم عمران خان عوام کے گھر کا خواب پورا کر رہے ہیں،فردوس عاشق

 وزیراعظم عمران خان عوام کے گھر کا خواب پورا کر رہے ہیں،فردوس عاشق


اسلام آباد:  وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان عوام کے گھر کا خواب پورا کر رہے ہیں۔

انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان عوام کے گھر کا خواب پورا کر رہے ہیں، 20 ہزار گھروں کے 7 منصوبوں کا آغاز 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کے خواب کی تعبیر کی جانب عملی قدم ہے۔

انہوں  نے کہا کہ کم آمدن والے پاکستانیوں کا معیار زندگی بلند کرنا وزیراعظم عمران خان کا مشن ہے، پاکستانیوں کے لیے چھت کی فراہمی ہمارے منشور میں کیا گیا وعدہ ہے، عوام کے دل کی تمنا پوری ہوگی اور انہیں اپنے گھر کا مالک بنائیں گے۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعمیرات کا شعبہ ترقی کرے گا، اس ایک شعبے سے 40 صنعتیں چلنے سے روزگار پیدا ہوگا اور معاشی سرگرمیاں تیز ہوں گی.

عمران خان قوم کا احساس رکھنے والے وہ واحد رہنما ہیں جنہوں نے کھلے آسمان تلے سونے والوں کو ٹھٹھرتی سردی اور گرمی سے بچانے کے لیے پناہ گاہوں کا انتظام کیا ہے۔