پاکستان کی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں کی سخت مذمت

10:17 AM, 12 Mar, 2026

نیویارک :  پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں کی سخت مذمت کی اور کہا کہ ایسے حملے خطے کو تنازع میں دھکیلتے ہیں۔ انہوں نے برادر ملک ایران کی سلامتی اور خودمختاری کی حمایت کا اعلان کیا۔

عاصم افتخار نے کہا کہ ایران پر حملوں سے عالمی امن خطرے میں پڑ گیا ہے اور انسانی بحران پیدا ہوتا ہے۔ انہوں نے 28 فروری کو ہونے والے حملوں کی بھی مذمت کی اور بتایا کہ ایرانی حملوں میں متحدہ عرب امارات میں 2 پاکستانی جاں بحق ہوئے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے خلیجی ممالک کی حمایت سے پیش کی گئی ایک قرارداد منظور کی ہے، جس میں ایران سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ خلیجی ریاستوں کے خلاف اپنی کارروائیاں فوری طور پر بند کرے اور خطے میں کشیدگی کم کرنے کے اقدامات کرے۔ ووٹنگ میں 13 ممالک نے حق میں، 2 نے حصہ نہیں لیا اور کسی نے مخالفت نہیں کی۔

پاکستان نے اس معاملے میں متوازن موقف اختیار کرتے ہوئے ایران کی خودمختاری کی حمایت کے ساتھ عالمی امن اور انسانی نقصان کے حوالے سے اپنی تشویش بھی ظاہر کی ہے۔

مزیدخبریں