نیویارک َ: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے خلیجی ممالک کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد منظور کی، جس میں ایران سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ خلیجی ریاستوں کے خلاف اپنے حملے فوری طور پر بند کرے۔
ووٹنگ کے دوران 13 ممالک نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا، جبکہ دو ممالک نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا اور کسی نے مخالفت نہیں کی۔
قرارداد میں ایران سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے اقدامات کرے اور خطے کے دیگر ممالک کے خلاف اپنی کارروائیاں روک دے۔