پاکستان میں فائیو جی سپیکٹرم کی نیلامی کامیابی سے مکمل، 500 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری

11:15 AM, 12 Mar, 2026

اسلام آباد : پاکستان میں فائیو جی سپیکٹرم کی نیلامی تقریباً 500 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کے ساتھ کامیابی سے مکمل ہو گئی ہے، جسے ملکی ٹیلی کمیونیکیشن اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

نیلامی میں زونگ (چائنا موبائل)، یوفون اور جاز (ویون گروپ) نے کامیاب بولی دی، اور جاز نے آئندہ تین سال میں پاکستان میں مزید ایک ارب ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔

مشیر وزیر خزانہ خرم شہزاد نے کہا کہ یہ نیلامی پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی واضح علامت ہے اور مقامی و عالمی سرمایہ کاروں کے بڑھتے ہوئے اعتماد کو ظاہر کرتی ہے۔ ان کے مطابق فائیو جی سپیکٹرم نیلامی سے تیز رفتار انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل معیشت کو فروغ ملے گا، جبکہ پہلے کی گئی پی آئی اے کی 645 ملین ڈالر کی نجکاری بھی سرمایہ کاروں کے اعتماد کی عکاسی کرتی ہے۔

خرم شہزاد نے مزید کہا کہ مقامی اور عالمی سرمایہ کاری میں یہ تسلسل ملکی معیشت کی بحالی اور طویل المدتی استحکام کی ضمانت ہے اور ایس آئی ایف سی کی مؤثر پالیسیوں کا عملی ثمر ہے۔

مزیدخبریں