لاہور : مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور جنگ کے باعث پاکستان سے آج بھی 55 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ منسوخی میں کراچی، لاہور اور اسلام آباد سے روانہ ہونے والی پروازیں شامل ہیں۔
کراچی سے دوحہ، بحرین، دبئی، ابوظبی اور نجف کی 14 پروازیں منسوخ ہوئیں، لاہور سے دوحہ، ابوظبی، دبئی، جدہ، بحرین اور شارجہ کی 14 پروازیں منسوخ کی گئیں، جبکہ اسلام آباد سے دوحہ، دبئی، ابوظبی، دمام، بحرین، ریاض، جدہ اور شارجہ کی 25 پروازیں منسوخ ہوئیں۔
ذرائع کے مطابق مشرق وسطیٰ میں موجودہ صورتِ حال کے باعث گزشتہ 13 دنوں میں پاکستان سے مجموعی طور پر 17,039 پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں۔