عمان کی سلالہ پورٹ پر ایرانی حملے کے نتیجے میں تیل کے ذخائر میں آگ بھڑک اٹھی

11:56 AM, 12 Mar, 2026

مسقط : عمان کی سلالہ پورٹ پر مبینہ ایرانی حملے کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر تیل کے ذخائر میں آگ لگ گئی ہے۔ ایران نے اس حملے میں ملوث ہونے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمان میں یہ کارروائی علاقائی کشیدگی بڑھانے کی سازش ہو سکتی ہے اور بعض اوقات امریکا اور اسرائیل اشتعال انگیز اقدامات کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ منگل کے روز بھی آبنائے ہرمز اور خلیج عمان میں تین بحری جہازوں پر حملے ہوئے تھے، جن میں تھائی لینڈ، جاپان اور مارشل آئی لینڈ کے پرچم بردار جہاز شامل تھے۔ ایران کی سپاہ پاسدارانِ انقلاب نے تھائی لینڈ کے پرچم والے جہاز پر حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

مزیدخبریں