اسلام آباد : وفاقی حکومت نے سید نہال ہاشمی کو گورنر سندھ مقرر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے سمری کی منظوری کے لیے صدر پاکستان کو بھجوا دی اور نہال ہاشمی سے ملاقات میں انہیں تعیناتی پر مبارکباد دی۔
سید نہال ہاشمی وکیل اور سیاستدان ہیں۔ وہ مارچ 2015 سے فروری 2018 تک سینیٹ کے رکن رہ چکے ہیں اور 1997 سے 1999 تک وزیراعظم نواز شریف کے مشیر برائے قانون، انصاف اور انسانی حقوق بھی رہے۔ مسلم لیگ (ن) میں انہوں نے کراچی صدر اور سندھ جنرل سیکرٹری کے طور پر خدمات انجام دی ہیں۔
ہاشمی 2015 میں پنجاب سے سینیٹ کے جنرل نشست پر منتخب ہوئے، لیکن بعد ازاں 2018 میں توہین عدالت کے کیس میں ایک ماہ قید اور پانچ سال تک عوامی عہدہ رکھنے سے روکنے کی سزا پائی۔