گزشتہ 11 دنوں میں امریکی فوج نے ایران کی فوجی طاقت تقریباً ختم کر دی ، ٹرمپ

12:10 PM, 12 Mar, 2026

واشنگٹن :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینٹکی میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 11 دنوں میں ہماری فوج نے ایران کو تقریباً تباہ کر دیا، ایرانی بحریہ کو سمندر میں ڈبو دیا، فضائیہ کو بھی مکمل ختم کردیا، ایران کے 58 بحری جہاز تباہ اور 31 بارودی سرنگیں ناکارہ بنائیں۔

ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران کے خلاف جنگ میں امریکہ کامیاب ہو چکا ہے لیکن جب تک مقصد پورا نہیں ہوتا، امریکی فوج وہاں موجود رہے گی۔ تیل کی صورتحال کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ آئی ای اے کے سٹریٹجک ذخائر سے 40 کروڑ بیرل تیل جاری کرنے پر اتفاق ہوا ہے، جس سے عالمی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہونے کی توقع ہے۔

مزیدخبریں