پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کا راج: ہنڈرڈ انڈیکس 1437 پوائنٹس گر گیا، سرمایہ کاروں کا کروڑوں کا نقصان

03:31 PM, 12 Mar, 2026

کراچی : پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج کاروباری ہفتے کا اختتام شدید مندی پر ہوا، جہاں فروخت کے دباؤ کے باعث کے ایس ای 100 انڈیکس (KSE-100) اپنی بلند ترین سطح برقرار نہ رکھ سکا۔
آج کے کاروباری سیشن کے دوران انڈیکس میں مسلسل گراوٹ دیکھی گئی۔ انڈیکس میں مجموعی طور پر 1 ہزار 437 پوائنٹس کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔مارکیٹ 1 لاکھ 54 ہزار 421 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوئی۔ گزشتہ کاروباری روز انڈیکس 1 لاکھ 55 ہزار 858 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر بند ہوا تھا۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق، آج کاروبار کے آغاز سے ہی سرمایہ کاروں میں منافع خوری (Profit Taking) کا رجحان غالب رہا، جس کی وجہ سے انڈیکس 1.55 لاکھ کی نفسیاتی حد سے نیچے گر گیا۔ بڑے سیکٹرز، بشمول سیمنٹ، فرٹیلائزر اور بینکنگ، میں حصص کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی۔

مزیدخبریں