کراچی: آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار 900 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 5 لاکھ 40 ہزار 362 روپے ہو گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 486 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 63 ہزار 273 روپے پر آ گئی ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی ہے، جہاں فی اونس سونا 29 ڈالر سستا ہو کر 5 ہزار 176 ڈالر پر آ گیا۔
واضح رہے کہ اس سے ایک روز قبل سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار 700 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔