وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب پہنچ گئے، سعودی ولی عہد سے اہم ملاقات کریں گے

08:55 PM, 12 Mar, 2026

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کے سرکاری دورے پر پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ چند گھنٹوں کے قیام کے دوران سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے۔

وزیراعظم آفس کے مطابق، ملاقات مکمل ہونے کے بعد وزیراعظم وطن واپس روانہ ہو جائیں گے۔

جدہ کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے رائل ٹرمینل پر مکہ ریجن کے ڈپٹی گورنر نے وزیراعظم کا شاندار استقبال کیا۔ اس موقع پر ریاض میں پاکستانی سفیر احمد فاروق اور دیگر سفارتی اہلکار بھی موجود تھے۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ملاقات کے دوران علاقائی صورتحال، خطے کی سلامتی، اور پاکستان اور سعودی عرب کے باہمی تعلقات پر تفصیلی بات چیت ہوگی۔

وزیراعظم آفس نے مزید کہا کہ اس دورے سے پاکستان کا بین الاقوامی سطح پر مثبت سفارتی کردار مزید اجاگر ہوا ہے، اور ملک اپنی سفارتی پوزیشن کو مستقبل میں بھی مضبوط کرتا رہے گا۔

مزیدخبریں