32ہزار غیر ملکی سعودی عرب چھوڑ گئے،قانون توڑنے پر1لاکھ گرفتار

12:08 PM, 12 May, 2017

نیوویب ڈیسک

غیر قانونی تارکین وطن کوجرمانے اوردیگر سزائوں سے بچنے کیلئے90دن کی مہلت دی گئی:سعودی وزارت داخلہ
جدہ : سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں 29مارچ سے حکومتی مہم غیر قانونی تارکین وطن کے بغیر قوم کے آغاز کے بعد سے 32ہزار سے زائد غیر ملکی سعودی عرب چھوڑ گئے جبکہ ملک کے رہائشی قوانین کی خلاف ورزی پر ایک لاکھ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ،عرب نیوز کے مطابق مہم کے دوران غیر قانونی تارکین وطن کوکسی بھی جرمانے یا کارروائی سے بچنے اور ملک چھوڑنے کے لئے 90دن کی مہلت دی گئی ہے،ریاض میں مہم کے ڈپٹی سپروائزر کرنل سفر بن دلیم نے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں پر زور دیا ہے کہ وہ عام معافی کی مدت ختم ہونے سے قبل اس سے فائدہ اٹھائیں بصورت دیگر جو لوگ ملک نہیں چھوڑیں گے انہیں تمام جرمانوں کی ادائیگی کا سامنا کرنا ہو گا اور انہیں مطلوب شخص قرار دیا جائے گا،حکومت نے اعلان کیا ہے کہ جو غیر قانونی تارکین وطن اس مہم سے فائدہ اٹھائیں گے انہیں ملک بدر افراد کے طور پر رجسٹرڈ ہونے سے مستثنی قرار دیا جائے گا،انہیں سعودی عرب میں قانونی حیثیت سے واپس آنے کی اجازت دی جائے گی۔

مزیدخبریں