پہلے پہل کا پاکستان

12:08 PM, 12 May, 2017

لاہور:پاکستان جب سےبناہے اس میں بہت سی تبدیلیاں آئی ہیں اور بہت ڈرامائی تاریخ کا حامل یہ ملک اپنے اندر بہت کچھ سمیٹے ہوئے ہے جہاں سیکولر سے لیکر آمریت ہر دور گزرا ہے ۔ان ادوار میں نہ صرف سیاسی،معاشی ،مذہبی تبدیلیاں آئیں بلکہ سماجی تبدیلیاں بھی دیکھنے کو ملیں۔پاکستان میں کیا کب   اور کہاں سے شروع ہوا اور تب کا پاکستان کیسا تھا جب یہ اپنی ابتدائی سانسیں لے رہا تھا یہ آپ جانیں گے ان تصاویر میں۔

1۔پاکستانی کی پہلی ائر لائن اورئنٹ ائر ویز کی ائر ہوسٹس کا یونیفارم جو پہلی دفعہ 1950میں جاری کیا گیا۔


2۔1950میں پاکستان کے تیسرے یوم آزادی کے موقع پر پاکستان کا پہلا سافٹ ڈرنک ’پاکولا‘ متعارف کروایا گیا۔


3۔1950میں ہی پاکستان کا پہلا فائیو سٹار ہوٹل بنا اور تصویر میں اس کا پہلا پوسٹر موجود ہے۔


4۔1950ہی میں کراچی میں پہلی دفعہ ٹریفک اشارے لگائے گئے جس کا اشتہار تصویر میں موجود ہے۔

5۔1956میں پاکستان کی پہلی بیوٹی کریم ’تبت سنو‘ بنی اور اس کی پیکنگ ڈئزائن ہر چیز تب سے آج تک وہی ہے۔


6۔پاکستان کے تیز ترین باولر فضل محمود وہ پہلے کرکٹر تھے جن کو بطور ماڈل ایک اشتہار میں کام کروایا گیا انہوں نے 1955میں بریلکریم نامی کمپنی کے لیے اشتہار میں کام کیا۔


7۔1955میں پاکستان ائیر لائن(پی آئی اے)کی ائر ہوسٹس کی پہلی وردی (اورئنٹ ائرویز کو قومی ائر لائنمیں تبدیل کیا گیا تھا)۔


8۔1960میں پہلی دفعہ کراچی میں بیلی ڈانس متعارف ہوا۔


9۔1966میں لاہور کی سیاحت کے لیے بنا پہلا پوسٹر۔


10۔1973 کے آئین کی پہلی کاپی


11۔1973میں پاکستان میں شناختی کارڈ متعارف کروائے گئے ۔پاکستان کی تاریخ کا پہلا شناختی کارڈ ذوالفقار بھٹو کا بنا۔


12۔ایک بین الاقوامی میگزین کا کور جس میں پاکستان اور مسلم ممالک کی پہلی خاتون وزیر اعظم محترمہ بینظیر بھٹو کی اپنے بیٹے بلاول بھٹو کے ساتھ یادگار تصویر شایع ہوئی۔یہ تصویر 1990کی ہے۔

مزیدخبریں