سرگودھا: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید نےکہا تھا سرگودھا نہ جانا وہاں کے لوگ غیر سیاسی ہیں.شیخ صاحب میں ان شہریوں کو دیکھ کر خود حیران ہوں.انہوں نے کہا کہ اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں میری قوم میں احساس دیا.کوئی طاقت اس قوم کو نہیں ہراسکتی جو ہار نہیں مانتی.
انہوں نے کہا کہ شہبازشریف نے کہا تھا کہ اگرچھ ماہ میں بجلی نہ آئی تو میرا نام بدل دیں.تو آج میں سرگودھا کی عوام کے سامنے شہباز شریف کے 3 نام رکھتا ہوں جو پسنا آ جائے آج سے وہیں نام رکھ دیں گے ۔ انہوں نے عوام کے سامنے شہبا زشریف کے 3 نام ، شابو شریف ، ڈرامہ شریف اور شوباز شریف رکھے اور بعد میں فیصلہ کیا کہ آج سے ہم نے شہباز شریف کا نام ڈرامہ شریف ہرکھ دیا ہےانہوں نے وزیراعظم نواز شریف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے کہا کہ ہمارے جلسے نہیں جلسیاں ہوتی ہیں ؟ اور خود تنبو کے نیچھے جلسہ کر کے کہتا ہے ہم نے 1 میل لمبا جلسہ کیا ہے ۔ عمران خان نے عوام سے پوچھا کہ کیا آپ نے کبھی ایک میل تمبو دیکھا ہے؟لیہ میں وزیراعظم نے آپ سے جھوٹ بولا ہے جس قوم کا لیڈر جھوٹ بولتا ہے تو اسے اقتدار کرنے کا کوئی حق نہیں ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے آئین میں ہے کہ لیڈر کو صادق اور امین ہونا چاہیے.ہمارے لیڈر قائداعظم تھے جو انگریزی میں تقریر کرتے تو اور عوام جن کو انگریزی کی سمجھ بھی نہیں آتی تھی وہ بھی کہتے تھے قائداعظم سچ بول رہے ہیں ۔جب لیڈرسچ نہیں بولتا تو عوام اس پر کیوں اعتماد کریں گے.انہوں نے کہا نواز شریف نے مشرف اور سعودی عرب سے 10 سال کا معاہدہ کیا .جب نواز شریف گئے تو جھوٹ بولتے رہے کہ کوئی معاہدہ نہیں تھا.نوازشریف 8 سال تک معاہدے سے متعلق قوم سے جھوٹ بولتے رہے.
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں