ملک میں مہنگائی کی شرح 48 فیصد ہوگئی 

ملک میں مہنگائی کی شرح 48 فیصد ہوگئی 
سورس: file

اسلام آباد : ملک میں مہنگائی کی شرح میں دن بدن اضافہ جاری ہے، ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں 0.27 فیصد اضافہ  ہوا ۔ ملک میں مہنگائی کی شرح 48.02 فیصد ہوگئی  ہے، ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں ٹماٹر 2روپے 54 پیسے مہنگے ہوئے۔

ملک میں مہنگائی میں اضافے کا رجحان بدستور جاری ہے اور سالانہ بنیادوں پرمہنگائی کی شرح 48.02 فیصد کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق حالیہ ایک ہفتے کے دوران آٹا، چینی، گائے اور مرغی کے گوشت، انڈوں، دالوں، دودھ اور دہی سمیت بنیادی ضروریات زندگی کی23 اشیاء مہنگی ہوئیں جبکہ 7 کی قیمتوں میں کمی آئی اور 21 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں ٹماٹر کی قیمتوں میں 6.32 فیصد، گڑ3.41 فیصد، آٹا فیصد، چائے 2.66 فیصد،آلو2.14 فیصد،خشک دودھ 1.91 فیصد،انڈے 1.83 فیصد، باسمتی ٹوٹا چاول1.42 فیصد، دال مسور1.19 فیصد، بیف1.18 فیصد اور واشنگ سوپ کی قیمتوں میں1.04 فیصد اضافہ ہوا۔

اسی طرح ایک ہفتے کے دوران پیاز کی قیمتوں میں9.40 فیصد،چکن کی قیمتوں میں2.25 فیصد،ایل پی جی کی قیمتوں میں1.51 فیصد، لہسن کی قیمتوں میں1.39 فیصد، دال چنا کی قیمتوں میں0.13 فیصد اور سرسوں کے تیل کی قیمتوں میں0.05 فیصد کمی واقع ہوئی۔

مصنف کے بارے میں