پاکستان مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر اجاگر کرنے میں کامیاب ہوگیا ہے ، وزیر اعلیٰ مقبوضہ کشمیر عمر عبداللہ

09:48 AM, 12 May, 2025

سری نگر : جموں و کشمیر کے  وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان کشمیر کے مسئلے کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے میں کامیاب ہو چکا ہے۔ ایک بھارتی نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حالیہ جنگ کے بعد خطے کی صورتحال غیر متوقع طور پر بدل چکی ہے اور دنیا کی توجہ ایک بار پھر کشمیر پر مرکوز ہو گئی ہے۔

عمر عبداللہ نے کہا"ہم ایک ایسی پوزیشن پر آ چکے ہیں جس کا ہمیں اندازہ بھی نہیں تھا۔ امریکا اب کھل کر کشمیر مسئلے میں دلچسپی ظاہر کر رہا ہے اور ثالثی یا نگران کا کردار ادا کرنا چاہتا ہے۔" اس بیان کے ساتھ ہی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حالیہ پوسٹ بھی خبروں میں گردش کر رہی ہے، جس میں انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ٹروتھ سوشل" پر کہا "میں بھارت اور پاکستان دونوں کے ساتھ مل کر کام کروں گا تاکہ دیکھا جا سکے کہ کیا ہزاروں سال پرانے کشمیر کے مسئلے کا کوئی پائیدار حل نکل سکتا ہے۔"

یہ بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب حالیہ جنگی کشیدگی کے بعد بھارت کے کئی علاقوں میں سیکیورٹی صورتحال اب بھی غیر یقینی ہے، اور درجنوں ایئرپورٹس بند ہیں۔

مزیدخبریں