پاک فوج کی عظیم فتح کا عالمی سطح پر اعتراف، بھارتی افواج پر واضح برتری ثابت

11:47 AM, 12 May, 2025

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد :  پاکستان کی مسلح افواج نے حالیہ کشیدگی میں بھارتی افواج پر واضح برتری ثابت کی ہے، جس کا اعتراف عالمی میڈیا بھی کر رہا ہے۔ معروف بین الاقوامی جریدے "دی نیشنل انٹرسٹ" نے اپنی رپورٹ میں پاک فوج کی عسکری صلاحیت، حکمت عملی اور کامیابیوں کو سراہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، پاک فضائیہ نے حالیہ کارروائیوں میں بھارت کے پانچ جنگی طیارے تباہ کیے، جن میں جدید رافیل طیارے بھی شامل تھے۔ ان کارروائیوں میں جے 10 سی طیاروں اور جدید پی ایل-15 میزائلوں کا مؤثر استعمال کیا گیا، جس نے بھارتی فضائیہ کو بھاری نقصان پہنچایا۔

جریدے نے کہا کہ بھارت کے جدید طیاروں کا گرایا جانا نہ صرف اس کے لیے فوجی نقصان ہے بلکہ یہ ایک نفسیاتی دھچکا بھی ہے، جس نے اس کے جنگی غرور کو توڑ کر رکھ دیا۔

دفاعی ماہرین نے بھی اس بات پر زور دیا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج نے ایک بار پھر ثابت کیا ہے کہ وہ نہ صرف دشمن کی چالوں کو ناکام بنانا جانتی ہیں، بلکہ وقت پر مؤثر جواب دینا بھی ان کے بس کی بات ہے۔ موجودہ صورتحال میں پاکستان کی عسکری حکمت عملی اور دفاعی تیاریوں نے دنیا کو اپنی صلاحیت کا قائل کر لیا ہے۔

مزیدخبریں