وزیراعظم شہباز شریف کی سیالکوٹ آمد، سینیٹر ساجد میر مرحوم کے اہل خانہ سے اظہارِ تعزیت

02:09 PM, 12 May, 2025

سیالکوٹ :  وزیراعظم شہباز شریف نے امیر جمعیت اہلحدیث اور سینیٹر پروفیسر ساجد میر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی رہائش گاہ سیالکوٹ پہنچ کر اہل خانہ سے تعزیت کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال اور وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔

وزیراعظم نے مرحوم ساجد میر کو پاکستان کی اہل بصیرت سیاسی و دینی شخصیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی رحلت سے ملک کے سیاسی منظرنامے میں ایک ایسا خلا پیدا ہوا ہے جو شاید کبھی پُر نہ ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ پروفیسر ساجد میر نے ہمیشہ انتہاپسندی اور فرقہ واریت کے خلاف آواز بلند کی، جو ان کی سیاست اور دینی خدمات کا سنہری باب ہے۔ وزیراعظم نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔

بعد ازاں وزیراعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق رکن صوبائی اسمبلی چودھری ارشد وڑائچ کے انتقال پر بھی ان کے گھر جا کر اہل خانہ سے تعزیت کی اور مرحوم کی مغفرت کے لیے دعا کی۔ وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں وہ اور پوری قوم سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

مزیدخبریں