سری نگر:مقبوضہ جموں و کشمیر کے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے تسلیم کیا ہے کہ پاکستان نے ایک بار پھر مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر مؤثر انداز میں اجاگر کر دیا ہے۔ ایک ٹی وی انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری خاص طور پر امریکہ کی جانب سے ثالثی میں دلچسپی ایک اہم پیش رفت ہے۔
عمر عبداللہ نے کہا کہ پاکستان نے سفارتی محاذ پر فعال کردار ادا کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر کو ایک بار پھر بین الاقوامی ایجنڈے پر لا کھڑا کیا ہے، اور اب دنیا اس تنازع کو سنجیدگی سے دیکھ رہی ہے۔
انہوں نے کہا، "ہم اس مقام پر پہنچ چکے ہیں جہاں ماضی میں کبھی امید نہیں تھی۔ امریکا کی ثالثی میں دلچسپی اس بات کا ثبوت ہے کہ کشمیر پر عالمی توجہ بڑھ رہی ہے۔"
ادھر مقبوضہ کشمیر میں عوام کی بڑی تعداد نے پاک فوج کے حق میں ریلیاں نکالیں، جہاں بھارت مخالف نعرے اور "پاکستان زندہ باد" کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے۔ کشمیری رہنماؤں نے بھی پاک فوج کی بہادری کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر کے پائیدار حل کی ضرورت پر زور دیا۔