سونے کی قیمت میں غیر معمولی کمی، سرمایہ کار محتاط، خریدار متحرک

06:36 PM, 12 May, 2025

کراچی: پاکستانی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں غیر معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جو حالیہ ہفتوں میں ہونے والی سب سے بڑی کمی تصور کی جا رہی ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا کی قیمت 10,400 روپے  سے کم ہو کر 3 لاکھ 40 ہزار 500 روپے ہے۔

10 گرام سونے کی قیمت بھی 8,917 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 91 ہزار 923 روپے ہو گئی ہے۔عالمی سطح پر بھی دباؤ نظر آ رہا ہے، جہاں سونا 104 ڈالر کم ہو کر 3221 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی غیر یقینی صورتحال، امریکی شرح سود، اور ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ نے سونے کی قیمت پر دباؤ بڑھایا ہے۔
اس موقع پر خریداروں کا رجحان بڑھتا ہوا دیکھا جا رہا ہے، جبکہ سرمایہ کار محتاط حکمتِ عملی اختیار کر رہے ہیں۔

مزیدخبریں