مختلف شہروں میں برفباری اور بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ

مختلف شہروں میں برفباری اور بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ

اسلام آباد: گلیات اور بابو سر ٹاپ پر موسم سرما کی پہلی برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ۔

 ملک کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش بھی ہوئی . لاہور سمیت شاہ کوٹ، جلال پوربھٹیاں،رینالہ خورد، چکوال ،بنوں ،کامونکی میں بوندا باندی ہوئی ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بالائی علاقوں میں  برفباری سے دیگر حصوں میں بھی موسم کا مزاج بدلنے لگا۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور ،سرگودھا،گلگت بلتستان اور کشمیر میں بعض مقامات پر مزید بارش  کا امکان  ہے -