سانحہ کوئٹہ ماسٹر مائنڈ کی گرفتاری، وضاحت نہ ہوئی تو وزیر اعلیٰ کو طلب کرینگے:جسٹس فائز عیسیٰ

سانحہ کوئٹہ ماسٹر مائنڈ کی گرفتاری، وضاحت نہ ہوئی تو وزیر اعلیٰ کو طلب کرینگے:جسٹس فائز عیسیٰ

کوئٹہ : بلوچستان ہائیکورٹ میں سانحہ 8اگست سے متعلق جوڈیشل کمیشن کی سماعت جاری ہے۔ ماسٹر مائنڈ کی گرفتاری سے متعلق بیان کی وضاحت نہ ہونے پر کمیشن نےبرہمی کا  اظہار کیا ہے۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کہتے ہیں کہ اگر اس حوالے سے واضح نہیں کیا گیا تو وزیر اعلیٰ کو طلب کر لونگا انہیں استثنیٰ حاصل نہیں ۔

بلوچستان ہائیکورٹ میں سانحہ 8اگست سے متعلق جوڈیشل کمیشن کی سماعت جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کر رہے ہیں۔ سماعت کے دوران کمیشن نے ماسٹرمائنڈ کی گرفتاری سے متعلق بیان کی وضاحت نہ ہونے پر سخت برہمی کا اظہار کیا ۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے استفسار کیا کہ وزیراعلیٰ کہاں ہیں کیونکہ جب تک وہ خود اس بیان وضاحت نہیں  کریں گے ۔کنفیوژن برقراررہے گی، یہاں وزیراعلیٰ کچھ ,انکے ترجمان کچھ اور ڈی آئی جی پولیس کچھ اور ہی کہہ رہے ہیں۔ ایسی صورتحال میں رپورٹ میں لکھیں گے فوری طور پر ماسٹر مائنڈ کی گرفتاری سے متعلق واضح کیا جائے اگر واضح نہ کیا گیا تو وزیر اعلیٰ کو طلب کر لونگا۔ انہیں استثنیٰ حاصل نہیں ۔ کمیشن میں سول ہسپتال کے چیف میڈیکل آفیسر کا بیان بھی ریکارڈ کیا گیا ۔