پشاور، تلخ کلامی کے بعد فائرنگ، 3 افراد جاں بحق

پشاور، تلخ کلامی کے بعد فائرنگ، 3 افراد جاں بحق
کیپشن: متقولین نے مقدمہ درج کرانے سے انکار کر دیا ہے، پولیس۔۔۔۔۔فائل فوٹو

پشاور: پشاور کے علاقے نوتھیہ میں زبانی تکرار پر فائرنگ سے 2 بھائیوں سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک راہ گیر زخمی ہو گیا۔پولیس کے مطابق نوتھیہ کے قریب شادی کا گھر ماتم کدہ بن گیا۔ زبانی تکرار کے بعد دوستوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 2 بھائیوں سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔

جاں بحق ہونے والوں میں مقتول شیر علی اے این پی کا سابق ناظم تھا۔ پولیس کے مطابق متقولین نے مقدمہ درج کرانے سے انکار کر دیا ہے جس کے بعد پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا جائے گا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ سے ایک راہ گیر زخمی ہوا اور جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر دی گئیں ہیں۔ پولیس نے واقعہ کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ مقتول شیر کے بھتیجوں کی 25 نومبر کو شادی بھی طے تھی۔