کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے وزیراعظم عمران خان سے بلوچستان کے شدید سرد علاقوں کے لیے گیس یونٹ کی قیمت کم رکھنے کی درخواست کی ہے۔
جام کمال نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ بلوچستان کےکئی علاقوں میں درجہ حرارت منفی 10 تک گر جاتا ہے لہذا وزیراعظم ایسے شدید سرد علاقوں کے لیے گیس یونٹ کی قیمت کم رکھیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہاں لوگ گھروں کو گرم رکھنے، پانی اور کھانا پکانے کے لیے گیس کا استعمال بند نہیں کر سکتے۔وزیراعلیٰ جام کمال نے کہا کہ بلوچستان کےعوام کو گیس یونٹ کی قیمت کر کے ریلیف دیا جائے۔