اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف اب تک صرف مہنگائی کا بم چلانے میں کامیاب ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے سینیٹر مصدق ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن نے حکومت کے مضبوط کیے لیکن حکومت نے کیا کیا ؟ پی ٹی آئی نے صرف مہنگائی کا بم چلایا ہے ۔
ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ حکومت تو خود سڑکیں بلاک کرتی رہی ہے ، وہ احتجاج اور مظاہرے کو کیسے روک سکتی تھی ، مظاہروں کے دوران حکومت تو نظر نہیں آئی ، کسی کے جان ومال کا تحفظ نہیں کر پاتی ۔