آرمی چیف کی افغان سفیر سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

 Pakistan,Army Chief,COAS,Afghan Ambassador,Najibullah Alikhil
کیپشن: فوٹو/بشکریہ آئی ایس پی آر

راولپنڈی: پاکستان میں نئے تعینات ہونے والے افغان سفیر نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی جس میں علاقائی سیکورٹی صورتحال اور افغان امن عمل پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف نے افغان سفیر کو پاکستان میں تعیناتی پر خوش آمدید کہا۔ دونوں رہنماوں نے ملاقات میں دفاع اور سیکیورٹی کے شعبوں میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعاون کے معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

9083e0971889cb35248dca190b4b8f84

اس موقع پر افغان سفیر کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ ان کی تعیناتی سے پاک افغان تعلقات مزید بہتر ہوں گے۔

اس سے قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے ملاقات کی اور اس موقع پر پاک فوج کے سپہ سالار نے فاروق حیدر کے ساتھ کنٹرول لائن اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ 

098226084a3b15ab2c09d1049587f386

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ اور آزاد کشمیرکے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر کے درمیان ہونی والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تفصیلی بات چیت کی گئی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاک فوج مسئلہ کشمیر اور کشمیری عوام کی بھر پور انداز میں حمایت جاری رکھے گی۔